موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: وزیراعظم

0
190

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلسل موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی لپیٹ میں ہے اور ان سے بچاؤ کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے جلالپور پیروالا میں ریسکیو کشتی الٹنے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور انہیں صبر کی دعا دی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف کی کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جائے اور نقل مکانی کرنے والے افراد کو بروقت اور بھرپور امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطوں اور تعاون کو مزید مربوط کرنے پر بھی زور دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے باوجود موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے خطرے سے دوچار علاقوں میں پیشگی اطلاعات، مضبوط انفراسٹرکچر اور ریسکیو و امدادی نظام کو مزید مربوط کرنے کے اقدامات جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا