سیلاب نے ملک کو 30 سال پیچھے دھکیل دیا: احسن اقبال

0
185

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے ملک کو 30 سال پیچھے دھکیل دیا ہے، سیلاب کی شدت نے 30 سالہ محنت کو بہا دیا۔ سیلاب کی وجہ سے سڑکیں، پل، راستے اور کئی دیہات تباہ ہو گئے ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے احسن اقبال نے بتایا کہ متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور انہیں خوراک اور مویشیوں کے لیے چارہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ املاک اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔

وفاقی وزیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے حکومت اور ریسکیو اداروں کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا