ایران نے عندیہ دیا ہے کہ اگر اس پر عائد بین الاقوامی پابندیاں ختم کر دی جائیں تو وہ اپنے جوہری پروگرام کی نگرانی اور یورینیم افزودگی میں کمی کے لیے تیار ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے برطانوی اخبار میں شائع مضمون میں کہا کہ یہ ایک حقیقت پسندانہ اور دیرپا معاہدہ ہو سکتا ہے بشرطیکہ پابندیاں ختم کی جائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ موقع ضائع ہوا تو خطے اور دنیا کے لیے تباہ کن نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
عراقچی کا پیغام فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے لیے تھا جو ایران کے جوہری مذاکرات میں شامل ہیں۔ یورپی حکام کے ساتھ حالیہ بات چیت میں ایران کی تباہ شدہ تنصیبات تک رسائی کے معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے۔






