سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 141 رنز بنائے۔ افغانستان کی ٹیم 66 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
محمد نواز نے آل راؤنڈر پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 رنز بنائے اور ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹیں صرف 19 رنز میں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ سفیان مقیم اور ابرار احمد نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ محمد نواز سیریز میں سب سے زیادہ 10 وکٹیں لینے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔
پاکستانی اسکواڈ میں سلمان علی آغا کی قیادت میں فخر زمان، شاہین آفریدی، صائم ایوب اور دیگر شامل تھے۔ شارجہ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران موسم شدید گرم رہا، 52 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی گئی۔






