کنڈاکو ڈھیری (مالاکنڈ) میں مسلح ملزمان گھر میں گھس کر سوئے ہوئے 5 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں والد، والدہ، دادا، دادی اور بیٹی شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق واقعہ ملزمان کی بہن نازش اور شوہر کے درمیان علیحدگی پر دشمنی کے باعث پیش آیا۔ پولیس و لیویز حکام نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی۔
علاقے کے عوام نے ایک ہی خاندان کے 5 جنازے اٹھنے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔






