ایشیا کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دے دی۔ ہانگ کانگ مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 94 رنز بنا سکی جبکہ افغانستان نے 188 رنز بنائے تھے۔
افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ صدیق اللہ نے 73 اور عظمت اللہ نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں، جبکہ محمد نبی نے 33 رنز بنائے۔ باقی کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 16 رنز کا اضافہ کیا۔
ہانگ کانگ کی جانب سے آیوش شکلا اور کنچت شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔






