پنجاب حکومت نے مزدوروں کی کم از کم اجرت 40 ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ اجرت 26 ورکنگ ڈیز اور روزانہ 8 گھنٹے کام کی بنیاد پر دی جائے گی، جس کے مطابق روزانہ اجرت 1538.46 روپے ہوگی۔
وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے اور محکمہ لیبر ویلفیئر کم از کم اجرت کے حکم نامے پر عمل درآمد کرائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کم از کم اجرت پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔






