امریکا کا اسرائیلی حملے کی پیشگی اطلاع دینے کا دعویٰ، قطر کی تردید

0
129

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت نے دوحہ میں آج ہونے والے اسرائیلی حملے کے بارے میں قطری حکام کو آگاہ کیا تھا، تاہم قطر نے اس کی تردید کر دی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو ہدایت دی کہ قطری حکام کو ممکنہ حملے کی اطلاع دی جائے، اور اسٹیو وٹکوف نے اطلاع پہنچائی۔ صدر ٹرمپ نے قطر کو امریکہ کا مضبوط اتحادی قرار دیا اور حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔

صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، امیر قطر اور قطری وزیراعظم سے بھی رابطہ کیا اور امن کی ضرورت پر زور دیا، ساتھ ہی یقین دہانی کرائی کہ آئندہ قطر کی سرزمین پر ایسا واقعہ دوبارہ پیش نہیں آئے گا۔

دوسری جانب قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے پیشگی اطلاع دی جانے کی خبریں درست نہیں، اور فون کال حملے کے دوران کی گئی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا