سیلابی پانی پاسکو کے گودام میں داخل ، کروڑوں مالیت کی گندم خراب

0
155

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں سیلابی پانی پاسکو کے گودام میں داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی گندم خراب ہو گئی۔

پاسکو کے مطابق علی پور کے قریب عظمت پور زمیندارہ بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی گودام میں داخل ہوا، جبکہ بند ٹوٹنے سے درجنوں بستیاں اور ہزاروں ایکڑ فصلیں بھی زیر آب آگئیں اور زمینی راستے منقطع ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ہیڈ پنجند کے قریب پاسکو کے دوسرے سینٹر کو پانی سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور گزشتہ دو دنوں میں 20 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا