افغانستان کی طالبان حکومت نے دوحہ میں حماس کے دفتر پر اسرائیلی فضائی حملے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ حملے میں متعدد افراد شہید ہوئے اور ہم فلسطین اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔
افغان حکومت نے قطر میں اسرائیلی جارحیت اور حماس کے سیاسی دفتر کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور اسے انسانی اقدار کی خلاف ورزی قرار دیا۔
ترجمان نے کہا کہ اسرائیل عالمی انسانی حقوق اور اصولوں کی بار بار خلاف ورزی کر رہا ہے، عالمی ادارے اور بااثر ممالک خاموش ہیں، اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کی جارحیت اور جنگی جرائم فوری طور پر روک دیے جائیں اور فلسطین میں مظلوم مسلمانوں کے خلاف جاری بربریت ختم کی جائے۔






