15مئی کو پاکستان بھر سے لوگ سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینگے،جاوید لطیف

0
167

اسلام آباد(طلوع نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو راستے سے ہٹانے کےلئے لاڈلے کو لانچ کیا گیا،

15مئی کو پاکستان بھر سے لوگ سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بجلی اور گیس کے بل جلائے،9 اور 10مئی کو جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کو آزاد چھوڑ دیا گیا،پی ٹی آئی نے اپنا مخصوص دہشتگرد گروہ تیار کر رکھا ہے،آئی ایم ایف معاہدوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی،ریاست کی بقا کیلئے زبان کھولنی پڑے گی۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ملک کو جلانے اور جلوانے والوں کی تصاویر بھی منظرعام پر آنی چاہیے،یہ احتجاج نہیں بلکہ ریاست کے خلاف بغاوت کی گئی،کیا کچے کےڈاکوؤں کو بھی دیکھ کر کہا جائے گا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی،نواز شریف کو راستے سے ہٹانے کےلئے لاڈلے کو لانچ کیا گیا،15مئی کو پاکستان بھر سے لوگ سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینگے،قاسم سوری نے آئین توڑا لیکن اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ تربیت یافتہ دہشتگردوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا،موجودہ صورتحال پر کل سے ملک بھر میں جلسے اور ریلیوں کا انعقاد کرینگے،ہم نے کہا میاں نواز شریف کو انصاف دو،اداروں کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا