سونے اور چاندی کی قیمتیں بلند ترین سطح پر برقرار

0
194

کراچی: مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں مسلسل اضافے کے بعد بدھ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ چھ روزہ تیزی کے بعد دونوں قیمتی دھاتوں کی قیمتیں بلند ترین سطح پر جمی رہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ہزار 654 ڈالر پر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہا۔ مقامی مارکیٹ میں بھی 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے پر برقرار رہی۔

اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ فی تولہ چاندی 4 ہزار 358 روپے اور 10 گرام چاندی 3 ہزار 736 روپے پر مستحکم رہی۔

ماہرین کے مطابق قیمتوں میں حالیہ استحکام عارضی بھی ہو سکتا ہے اور عالمی معاشی رجحانات کے مطابق دوبارہ اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا