پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان قانونی تعاون کا معاہدہ طے

0
119

ہانگ کانگ میں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ کے موقع پر پاکستان اور ہانگ کانگ نے قانونی تعاون کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط کیے۔ وفاقی سیکریٹری قانون و انصاف راجا نعیم اکبر اور ہانگ کانگ کے سیکریٹری برائے انصاف پال ٹی کیلام نے معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت قانونی شعبے میں تعاون، افراد کی تربیت، کاروباری تنازعات کے حل کے لیے ثالثی اور متبادل نظام کو فروغ دیا جائے گا، جبکہ ڈیجیٹل گورننس اور ورچوئل اثاثوں کی ریگولیشن جیسے شعبوں میں بھی اشتراک ہوگا۔ راجا نعیم اکبر کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان میں جدید قانونی اصلاحات اور ادارہ جاتی بہتری کا نیا باب کھولے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا