کراچی: جام گوٹھ ملیر کے مقام پر شاہراہ بھٹو سیلابی پانی میں بہہ گئی۔ ملیر ندی میں پانی کا دباؤ بڑھنے سے سڑک کا کچھ حصہ ٹوٹ کر بہاؤ میں شامل ہوگیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ بھٹو ملیر ندی کے اندر تعمیر کی گئی تھی جس کی وجہ سے پانی کا قدرتی راستہ سکڑ گیا۔
شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلے نے سڑک کو کاٹ دیا اور پانی دوسری جانب نکل گیا، جس سے آمدورفت شدید متاثر ہوئی۔
ماہرین کے مطابق غیر منصوبہ بندی تعمیرات اور ندی کے راستوں پر تجاوزات شہری مشکلات میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔






