کابینہ کااہم اجلاس پیر کو ہوگا

0
140

اسلام آباد(طلوع نیوز) پنجاب انتخابات کیس میں سپریم کورٹ کے متوقع فیصلے پر جوابی حکمت عملی طے کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔

اجلاس میں سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات سے متعلق کیس سے متعلق غور ہوگا اور ملک میں امن و امان کی صورتحال اور عمران خان کی گرفتاری پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی ردعمل پر مشاورت ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا