ایشیا کپ ، پاک بھارت میچ کے 700 مفت ٹکٹس تقسیم

0
165

دبئی میں ایک فیکٹری مالک نے ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ کے لیے اپنے محنت کشوں میں 700 مفت ٹکٹس تقسیم کر دیے۔ کاروباری و سماجی شخصیت انیس ساجن نے اپنی کمپنی میں کام کرنے والے پاکستانی، بھارتی، بنگلا دیشی، سری لنکن، نیپالی اور افغان ورکرز کو ٹکٹس فراہم کیے تاکہ وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو میدان میں ایکشن میں دیکھ سکیں۔

انیس ساجن نے نہ صرف ٹکٹس کا انتظام کیا بلکہ میچز کے لیے فری پک اینڈ ڈراپ سروس بھی فراہم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں محنت کش خواہ کسی بھی ملک سے ہوں، سب کرکٹ کے شوق میں متحد ہیں اور یہ اماراتی معاشرے کے رواداری مشن کی عکاسی کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا