عدالتوں سمیت کوئی ادارہ اپنا کام نہیں کر رہا، جسٹس محسن اخترکیانی

0
186

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ پاکستان میں کوئی ادارہ بشمولیت عدالتیںاپنا اصل کام کرنے کے قابل نہیں رہا۔

سی ڈی اے اور لوکل گورنمنٹ کیس کی سماعت کے دوران انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق تمام اختیارات میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو منتقل ہونا تھے لیکن پانچ سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں کروائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ “25 کروڑ عوام مشکلات میں ہیں، گورننس کے سنجیدہ مسائل ہیں، جو کام عوامی نمائندوں کو کرنا تھا وہ عدالتیں کر رہی ہیں۔”

جسٹس کیانی نے مزید کہا کہ قانون صرف تب استعمال ہوتا ہے جب وہ کسی کو سوٹ کرے، ورنہ ایک طرف رکھ دیا جاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا