پشاور: خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون ایس ایس پی انوسٹی گیشن عائشہ گل نے چارج سنبھال لیا
پشاور کی نئی ایس ایس پی انوسٹی گیشن عائشہ گل نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ان کی پہلی ترجیح ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تفتیشی شعبے میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا اور ہر کیس کی غیر جانب دارانہ و بروقت تفتیش ہوگی تاکہ مجرموں کو قرار واقعی سزا ملے۔




