پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آغاز

0
131

اسلام آباد میں پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق اس سکیم کے تحت مجموعی طور پر 37 ہزار 900 عازمین درخواستیں جمع کروا سکیں گے، جبکہ گزشتہ سال رہ جانے والے عازمین کو پرائیویٹ حج آپریٹرز پہلے موقع دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال حج پر نہ جانے والے 22 ہزار 97 عازمین نے رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔ پرائیویٹ حج آپریٹرز ان عازمین کی رجسٹریشن مکمل ہونے کا بیانِ حلفی جمع کروائیں گے۔

وزارت نے مزید بتایا کہ اس سال پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کوٹہ 60 ہزار مقرر کیا گیا ہے، جن میں سے 22 ہزار 97 عازمین گزشتہ برس محروم رہ جانے والے اور 37 ہزار 903 نئے درخواست گزار سکیم کے تحت حج پر جاسکیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا