بھارت کے ریاست مہاراشٹرا کے ضلع تھانے کے گاؤں ورسوادی میں آزادی کے 78 سال بعد پہلی بار بجلی فراہم کی گئی، جس پر گاؤں والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تقریباً 60 سے 80 افراد پر مشتمل 15 گھروں کو بجلی دی گئی۔
اس منصوبے کے تحت 63 کے وی اے ٹرانسفارمر اور 67 کھمبے نصب کیے گئے، جن پر 50 لاکھ بھارتی روپے سے زائد لاگت آئی۔ جنگلاتی اور پہاڑی علاقے میں ہونے کے باعث یہ کام کئی محکموں کی اجازت اور مقامی مدد سے مکمل کیا گیا۔
بجلی آنے پر گاؤں والوں نے آتشبازی کی، نعرے لگائے اور کہا کہ اب وہ بھی دیوالی روشنیوں کے ساتھ منا سکیں گے۔ یہ لمحہ ان کے لیے تاریخی خوشی کا باعث بنا۔





