راجن پور کے کچے کے علاقے میں پنجاب پولیس نے عمرانی گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔ یہ افراد گزشتہ اتوار کو روجھان سے اغوا کیے گئے تھے۔
پولیس نے ڈاکوؤں کو گھیر کر ان کے ٹھکانوں پر دھاوا بولا، جس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ڈاکو فرار ہو گئے جبکہ 7 سہولت کار گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس نے ٹھکانوں کو آگ لگا دی اور تعاقب جاری رکھا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کارروائی پر راجن پور پولیس کو شاباش دی اور مغویوں کی بحفاظت بازیابی کو سراہا۔





