عالمی برادری اسرائیل اور بھارت کی جارحیت روکے، بلاول بھٹو کا مطالبہ

0
183

بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یومِ امن پر اپنے پیغام میں کہا کہ امن صرف جنگ کا نہ ہونا نہیں بلکہ انصاف، مساوات اور باہمی احترام ہے۔ انہوں نے اسرائیل اور بھارت کی جارحیت کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا اور عالمی برادری سے مظالم روکنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ امن، جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے۔ انتہاپسندی، غربت اور عدم مساوات امن کے دشمن ہیں، اور حقیقی امن سماجی انصاف اور انسانی حقوق کے تحفظ سے ممکن ہے۔ پیپلز پارٹی ایک پُرامن اور ترقی پسند پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا