جعلی ڈالرز کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار

0
165

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم کراچی نے رینجرز کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی امریکی ڈالر فروخت کرنے والے ملزم محمد شفیق کو صدر موبائل مارکیٹ سے گرفتار کر لیا۔

کارروائی انٹیلیجنس بنیادوں پر کی گئی، جس میں ملزم کے قبضے سے 94 ہزار جعلی امریکی ڈالر، 16180 روپے نقدی اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔

ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اور اب اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ یہ کارروائی مالی جرائم کے خلاف ایف آئی اے کی مؤثر حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا