فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کا خیر مقدم کرتے ہیں، طاہر محمود اشرفی

0
157

لاہور: سربراہ پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، اُمید ہے مزید ممالک بھی اس جدوجہد میں شامل ہوں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ فلسطینیوں کے خون اور قربانیوں کا ثمر ہے، ہم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مقصد کے لیے جدوجہد کی۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ 22 ستمبر کو وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خارجہ فلسطین کے مسئلے پر پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کی نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی وزیر خارجہ امیر فیصل بن فرحان، پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سعودی ولی عہد کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب امید ہے فلسطینیوں کو ان کا جائز حق ملے گا، ساتھ ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں تاکہ بربریت کا یہ سلسلہ ختم ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا