لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں ون ڈے سیریز جیتنے پر جنوبی افریقا کی کپتان کو ٹرافی دی اور پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں اور کوچز سے ملاقات کی اور ہر کھلاڑی کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔ مسلسل دو سنچریاں بنانے پر اوپنر سدرہ امین کے لیے 20 لاکھ روپے خصوصی انعام کا بھی اعلان کیا گیا۔
محسن نقوی نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کو نیک خواہشات دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی بغیر دباؤ کے بے خوف ہو کر کھیلیں اور آخری بال تک فائٹ کریں، کامیابی ہمیشہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتی ہے۔





