ائیر چیف سے کمانڈر جنرل بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کا عزم

0
170

راولپنڈی میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ دفاعی تعاون، مشترکہ تربیتی اقدامات اور ہوا بازی کی صنعت میں گہرے تعاون پر زور دیا۔

ایئر چیف نے معزز مہمان کو پاک فضائیہ کی حالیہ پیشرفت، انفراسٹرکچر کی ترقی اور تربیتی شعبے میں جدید تکنیکی صلاحیتوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور بحرین کے مابین دیرینہ مذہبی اور تاریخی روابط اور افواج کے درمیان بے مثال دفاعی تعاون پر بھی بات کی گئی۔

جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے پاک فضائیہ کی بھارت کے خلاف حالیہ کارکردگی کو سراہا اور اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت، آپریشنل تیاری اور حوصلہ مندی کی تعریف کی۔ دونوں فریقین نے تربیتی شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا