خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز افغانستان کے پہاڑی سلسلے میں 20 کلومیٹر کی زیر زمین گہرائی پر تھا۔
شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔





