تیرہ سالہ لڑکا جہاز کے پہیوں میں چھپ کر افغانستان سے دہلی پہنچ گیا

0
145

افغانستان سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا کابل ایئرپورٹ کے ممنوعہ حصے میں داخل ہو کر افغان ایئرلائن کی پرواز کے لینڈنگ گیئر میں چھپ گیا۔ تقریباً دو گھنٹے کے بعد جہاز دہلی پہنچا، جہاں عملے نے لڑکے کو جہاز کے قریب گھومتے ہوئے دیکھا اور فوری طور پر سیکیورٹی کو اطلاع دی۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ لڑکا قندوز شہر کا رہائشی ہے اور اس نے یہ قدم محض تجسس میں اٹھایا تھا۔ سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ لینڈنگ گیئر انتہائی خطرناک ہوتا ہے کیونکہ وہاں آکسیجن نہ ہونے کی وجہ سے زندہ رہنا مشکل ہے، مگر خوش قسمتی سے لڑکا محفوظ رہا۔

بعد ازاں لڑکے کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے بعد اسی ایئرلائن کی پرواز سے افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔ ایئرلائن نے لینڈنگ گیئر میں لڑکے کا سرخ اسپیکر بھی دریافت کیا، جبکہ طیارے کی مکمل جانچ کے بعد اسے محفوظ قرار دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا