پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ فلاپ ترین رہا، امیر مقام

0
135

پشاور: وفاقی وزیر امورِ کشمیر اور مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے تحریک انصاف کے حالیہ جلسے کو ناکام ترین قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ اب پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی جلسے کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ عمران خان کی رہائی کی تحریک کی طرح یہ جلسہ بھی بری طرح ناکام ہوا۔ ان کے بقول پی ٹی آئی اب تحریک نہیں چلا سکتی، صرف تاریخیں دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ’آپریشن سندور‘ کی طرح پی ٹی آئی کا ’آپریشن فساد‘ بھی ختم ہو گیا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت بانی کی رہائی کے بجائے اقتدار کی جنگ میں مصروف ہے، جبکہ عوام نے اتحاد کے ذریعے ان کے انتشار کو دفن کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ سیلاب کے دوران عوام کو بھولنے والے اربوں روپے ناکام جلسوں پر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے لیکن صوبائی حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت کے بجائے جلسے کرنے پر زور دے رہی ہے۔

امیر مقام نے مؤقف اپنایا کہ شہباز شریف کی ملکی اور بین الاقوامی کامیابیوں سے پی ٹی آئی اور دشمنوں کی تمام سازشیں ناکام ہو رہی ہیں، اسی لیے عوام نے پی ٹی آئی کے جلسے میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا