راولپنڈی: 15 سالہ لڑکا گھر کی چھت پر قتل، پولیس کی تحقیقات جاری

0
199

تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں 15 سالہ لڑکے کی لاش گھر کی تیسری منزل کی چھت سے ملی۔ پولیس کے مطابق لڑکے کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا۔

لاش کی شناخت حسن خان کے نام سے ہوئی جو فوجی کالونی کا رہائشی تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پر تشدد اور گلے پر چھری کے وار کے نشانات موجود ہیں۔

لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہوگی۔

پیرودھائی پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور قتل کے محرکات جاننے کے لیے تمام پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا