مری میں تعمیرات اور سڑکیں بنانے پر 3 ماہ کی پابندی

0
154

ملکہ کوہسار مری میں ہر قسم کی تعمیرات اور سڑکوں کی تعمیر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

پابندی کا دورانیہ تین ماہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس دوران اسٹون کرشنگ، ڈرلنگ اور مائنگ پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

بلڈنگ میٹیریل کی ترسیل اور نئے کارخانے، فیکٹریاں، دکانیں یا مارکیٹ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ مری ماسٹر پلان کے تحفظ اور عوام دوست ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا