اسحاق ڈار کی سعودی اور مصری وزرائے خارجہ سے غزہ صورتحال پر گفتگو

0
147

اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے سعودی اور مصری ہم منصبوں سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ اس دوران غزہ کی صورتحال اور خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق، اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور غزہ میں جاری سنگین انسانی بحران پر بات کی۔

گفتگو کے دوران نیویارک میں عرب اور اسلامی ممالک کے مشاورتی اجلاس سمیت سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ان کوششوں کا مقصد فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان اقدامات کی بھرپور حمایت کی اور مثبت پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے مصری ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جو قبول کر لی گئی۔

اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں نے خطے کے حالات اور غزہ کے بحران پر تفصیلی گفتگو کی۔

رہنماؤں نے فوری اور پائیدار جنگ بندی اور امداد کی فراہمی پر زور دیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے تعمیری کردار کو سراہا۔

گفتگو میں صدر ٹرمپ کی تجویز پر حماس کے جواب سمیت تازہ پیش رفت پر بھی بات ہوئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم کو دہرایا۔

مزید یہ کہ عرب و اسلامی ممالک کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کے ساتھ قریبی روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

دونوں ممالک نے دو ریاستی حل کی بنیاد پر جامع اور پائیدار امن کے قیام پر زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا