وزیرِ اعظم کی نواز شریف سے ملاقات،بریفنگ دی

0
199

وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں اپنے بڑے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں سے متعلق آگاہ کیا اور آزاد کشمیر کی تازہ صورتحال اور کامیاب مذاکرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کے بیرون ملک تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اہم ملاقاتیں ہوئیں اور خطے کی صورتحال پر مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کل ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور سیاسی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نے نواز شریف کو بھی دورے کی دعوت دی تھی، تاہم نواز شریف نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی اور مناسب وقت پر ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا