عمران ریاض ، دو اینٹی کرپشن افسران کو گرفتار کرنے کا حکم

0
222

اسلام آباد کی عدالت نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا صدیق انجم، مشیر اینٹی کرپشن مصدق عباسی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی درخواست پر یہ وارنٹ جاری کیے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں ملوث ہیں، اس لیے گرفتاری ناگزیر ہے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے ہی اس کیس میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کر چکی ہے۔ عدالت نے قرار دیا تھا کہ صدیق انجم اور دیگر ملزمان کے خلاف شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں اور چالان ٹرائل کورٹ میں جمع کرایا جا چکا ہے۔

فیصلے کے مطابق ملزمان اگر خود کو بے گناہ سمجھتے ہیں تو ٹرائل کورٹ سے بریت کی درخواست دائر کرسکتے ہیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ کسی ایک ملزم کے لیے مقدمہ ختم نہیں کیا جا سکتا کیونکہ کیس میں متعدد ملزمان شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا