وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ

0
193

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر کوالالمپور روانہ ہو گئے۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم پاکستان یہ دورہ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ اپنے قیام کے دوران وہ ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور وفود کی سطح پر بات چیت بھی ہوگی۔

دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ تجارت، آئی ٹی اور ٹیلی کام، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل معیشت میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی غور ہوگا۔

اس دورے میں عوامی سطح پر روابط بڑھانے اور نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا