اے پی پی ملازمین کیخلاف درج مقدمہ، سابق ڈائریکٹر چائنا ڈیسک کی ضمانت منظور

0
276

اسلام آباد: اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد ہمایوں دلاور نے سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے ملازمین کے خلاف درج مقدمے میں سابق ڈائریکٹر چائنا ڈیسک ڈاکٹر فرقان راؤ کی ضمانت منظور کر لی۔

سماعت کے دوران عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ درخواست گزار کو کس بنیاد پر مقدمے میں شامل کیا گیا؟ کیا کسی قسم کی رقم کی منتقلی یا ٹرانزیکشن موجود ہے؟

تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر فرقان راؤ کو ایک ملازم کے بیان کی بنیاد پر مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم عدالت کے سوال پر انہوں نے اعتراف کیا کہ نہ تو کوئی رقم ڈاکٹر فرقان راؤ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی کیش وصولی کا باضابطہ ثبوت موجود ہے۔

جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیے کہ حیرت ہے، صرف ایک بیان کی بنیاد پر افسر کو مقدمے میں شامل کر لیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ کیا مقدمہ اے پی پی کی ہدایت پر درج کیا گیا ہے؟

وکیل کا مؤقف 🔹

سماعت کے دوران وکیل ڈاکٹر فرقان راؤ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل نے گزشتہ سال دفتر میں تشدد کے واقعے پر مقدمہ درج کروایا تھا، جس کے بعد انتقامی کارروائی کے طور پر انہیں اس کیس میں ملوث کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر فرقان راؤ کو شاملِ تفتیش کیا گیا، اس کمیٹی کے چیئرمین اور رکن خود ایف آئی آر میں نامزد ملزمان ہیں۔ مزید یہ کہ ڈاکٹر فرقان راؤ نے کبھی آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سیکشن میں کام نہیں کیا، اور تنخواہ کے علاوہ ان کے اکاؤنٹ میں ایک روپیہ بھی منتقل نہیں ہوا۔

عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر فرقان راؤ کی ضمانت منظور کر لی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا