پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن احترام و عزت سے منایا گیا

0
168

لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن احترام و عزت سے منایا گیا۔اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں استاد کے کلیدی کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

مستقبل کے معماروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ہر سال 5 اکتوبر کو یہ دن منایا جاتا ہے۔ یونیسکو، یونیسف اور تعلیم سے منسلک عالمی ادارے نہ صرف اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہیں بلکہ ان کے مسائل کا بھی جائزہ لیتے ہیں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کی کامیابی ہی ان کے لیے سب سے بڑی خوشی ہے، جبکہ طلبہ کے مطابق استاد محض پڑھاتے نہیں بلکہ زندگی جینے کا سلیقہ بھی سکھاتے ہیں۔ استاد ہی وہ شخصیت ہے جو جہالت کے اندھیروں کو علم و ہنر کی روشنی سے بدل دیتا ہے۔

صدر اور وزیراعظم کے پیغامات 🔹

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ تدریس محض ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک مقدس فریضہ ہے، پاکستان کے اساتذہ ہمیشہ قوم سازی میں پیش پیش رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوموں کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ معاشرے کا فرض ہے کہ اساتذہ کی عزت و تکریم میں کسی قسم کی کمی نہ کی جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا خراجِ تحسین 🔹

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ استاد نسلوں کو شعور، کردار اور سمت عطا کرتا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ ہر عہد کی عظمت کسی عظیم استاد کی تربیت یافتہ نسل سے جنم لیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم اجتماعی طور پر یہ عہد کریں کہ استاد کی توقیر کو ریاستی بیانیے کا مرکزی جزو بنایا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا