کراچی کی حالتِ زار پر ماہرہ خان کا اظہار افسوس

0
224

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے شہر کی ابتر صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو وہ توجہ نہیں ملی جس کا یہ مستحق تھا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر کراچی کے مختلف علاقوں کی تصاویر شیئر کیں اور اپنے پیغام میں لکھا کہ بعض اوقات اپنے شہر کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں۔ کام کے سلسلے میں ایسی جگہوں پر جانا ہوتا ہے جہاں خود سے شاید کبھی نہ جاتی۔ اس دوران ایسی گلیاں اور بستیاں دیکھیں جنہیں پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔

ماہرہ خان نے کہا کہ ہم سب اپنی اپنی دنیا میں رہتے ہیں، مگر کراچی میں ایسے علاقے بھی ہیں جہاں لوگ ہمیشہ سے مشکلات میں ہیں۔ گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے، کھانے کو بمشکل میسر آتا ہے اور گندگی ہفتوں جمع رہتی ہے۔ اس شہر میں امیر اور غریب کا فرق بہت زیادہ ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ ان سب مسائل کے باوجود کراچی میں امید اور محبت کی جھلک موجود ہے۔ یہاں بچے ہنستے کھیلتے ہیں، مائیں بیٹوں کے لیے پراٹھے بناتی ہیں اور بیٹے روزی کمانے کے لیے نکلتے ہیں۔

ماہرہ خان کے مطابق انہوں نے ایک ایسی گلی بھی دیکھی جہاں مندر، چرچ اور مسجد ایک ہی دیوار شیئر کر رہے تھے۔ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں تھیں جن میں اداسی بھی تھی اور امید بھی۔

اپنے پیغام کے آخر میں ماہرہ خان نے شہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: “کراچی! میں تم سے پیار کرتی ہوں، افسوس ہے کہ ہم تمہاری ویسی دیکھ بھال نہیں کر پائے جیسے تم ہماری کرتے ہو۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا