سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا

0
198

کراچی: سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد پاکستان کی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتوں کے لیے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا۔

دورے کے دوران سعودی وفد کی فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس، اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفد کی وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ علاوہ ازیں معروف بزنس مین عارف حبیب، کراچی چیمبر آف کامرس اور ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے نمائندے بھی وفد سے ملاقات کریں گے۔

سعودی تجارتی وفد کو پاکستان کی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ وفد کو زراعت، آئی ٹی، کیمیکل، اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر برآمدی شعبوں پر بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا