وزیراعظم پاکستان نے ہمارے دل جیت لیے، بھرپور حمایت پر شکرگزار ہیں، فلسطینی سفیر

0
202

اسلام آباد: پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زہیر محمد حمداللہ زید نے غزہ میں امن معاہدے پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہمارے دل جیت لیے۔

پاکستان ٹی وی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں فلسطینی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہر سطح پر بھرپور حمایت اور مسئلہ فلسطین کے لیے مضبوط موقف قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے عالمی سطح پر ہر فورم پر فلسطینی عوام کی آواز بن کر ہماری حوصلہ افزائی کی ہے۔

فلسطینی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دنیا کے سامنے واضح پیغام دیا کہ پاکستان ہر حال میں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے، جس پر ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں فریقین نے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا