علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد ناقابلِ عمل قرار

0
308

پشاور: مستعفی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا معاملہ آئینی طور پر ناقابلِ عمل قرار دے دیا گیا۔

آئینی ماہرین اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے مشترکہ اجلاس میں اس معاملے پر غور کیا گیا، جہاں فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ علی امین گنڈاپور پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں، اس لیے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہیں لائی جاسکتی۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق اپوزیشن اگر چاہے تو اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر سکتی ہے۔ حکومتی اراکین نے ماہرین کی سفارشات کی روشنی میں عدم اعتماد کا فیصلہ فی الحال موخر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے استعفے کی گمشدگی کے معاملے پر حکومت کے اندر مختلف آپشنز زیرِ غور رہے۔ گزشتہ روز اسپیکر ہاؤس میں حکومتی ارکان اور پارٹی عہدیداروں کی مشاورت میں عدم اعتماد کی تجویز بھی سامنے آئی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا