پی ٹی آئی نے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حمایت حاصل کرنے کے لیے جمعیت علمائے اسلام سے رابطہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کا وفد جے یو آئی کے مرکز پہنچا، جس میں جنید اکبر، عرفان سلیم اور دیگر رہنما شامل تھے۔ جے یو آئی کے رہنماؤں مولانا عطا الحق درویش اور مولانا جلیل جان نے وفد کا استقبال کیا۔
وفد نے وزیراعلیٰ کے امیدوار سہیل آفریدی کی حمایت کے لیے تعاون کی درخواست کی۔
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کے مطابق پیر کے روز اسمبلی اجلاس طلب کیا جا رہا ہے جس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔






