گورنر کو استعفیٰ موصول،فوری منظوری سے معذرت

0
219

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کی ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ انہیں موصول ہوچکا ہے، تاہم فوری منظوری نہیں دی گئی۔

استعفیٰ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی کے ذریعے گورنر ہاؤس پہنچایا گیا، جہاں کیئرٹیکر نے وصول کرکے رسید جاری کی۔ رسید پر ڈھائی بجے کا وقت درج ہے۔

فیصل کریم کنڈی کے مطابق استعفیٰ ہاتھ سے لکھا گیا ہے اور اس پر 11 اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی جانچ پڑتال کے بعد ہی اینٹری ہوگی۔

ذرائع کے مطابق گورنر نے فوری منظوری سے معذرت کرتے ہوئے پیر کے روز قانونی ٹیم کو طلب کرلیا ہے۔ اتوار کے باعث قانونی عملہ دستیاب نہیں ہوگا۔

پیر کو استعفے کے آئینی تقاضوں، پیچیدگیوں اور آئندہ حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا