اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، غزہ صورتحال پر گفتگو

0
265

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو کی۔ غزہ اور فلسطین کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ بات چیت کے دوران مصر میں ہونے والی آئندہ سربراہی کانفرنس پر بھی گفتگو ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا