امریکی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں امریکا کے 200 فوجی اسرائیل پہنچ چکے ہیں، لیکن وہ براہِ راست غزہ میں تعینات نہیں ہوں گے۔ یہ فوجی قطر، مصر اور ترکی کے فوجیوں کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ غزہ امن منصوبے کی نگرانی ممکن ہو سکے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے میں مقررہ حدود میں واپسی مکمل کر لی ہے۔ امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے غزہ کا دورہ کرکے اسرائیلی فوج کی واپسی کا جائزہ لیا۔
قبل ازیں امریکی سینٹکام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا تھا کہ غزہ میں کوئی امریکی فوجی داخل نہیں ہوگا، اور نگرانی کی کارروائی امریکی افواج کی غیر موجودگی میں انجام پائے گی۔






