وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب، پی ٹی آئی بانی کے احکامات کی پابند ہے: بیرسٹر گوہر

0
156

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے نئے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب میں پی ٹی آئی کی قیادت بانی پارٹی عمران خان کے احکامات کی پابند ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صوبائی قیادت اور ارکان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور امید ہے کہ انتخاب خوش اسلوبی سے ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آئینی پیچیدگیاں آئیں تو عدالتیں انہیں حل کریں گی، اور بانی پی ٹی آئی کے انتخاب کردہ امیدوار کو ہی وزیرِاعلیٰ منتخب کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے اجلاس میں آئندہ اسمبلی اجلاس کے لیے لائحہ عمل پر بھی بات چیت ہوئی اور پارٹی کی اولین ترجیح معاملات کو ہموار طریقے سے حل کرنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا