ملک بھر میں قومی پولیو مہم کل سے شروع ہوگی

0
159

پاکستان میں قومی پولیو مہم کل سے 159 اضلاع میں شروع ہو رہی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق ایک ہفتے پر مشتمل اس مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم 13 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک جاری رہے گی، جبکہ جنوبی خیبرپختونخوا میں یہ مہم 20 سے 23 اکتوبر تک منعقد کی جائے گی۔ بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔

نیشنل ای او سی کے مطابق 4 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں گے۔

ادارے نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پیدائش سے پندرہ ماہ تک حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کرائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا