دمشق: شام کی فوجداری عدالت نے سابق مفتی اعظم شیخ احمد بدرالدین حسون کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
عرب میڈیا کے مطابق عدالت نے شیخ احمد بدرالدین حسون پر معزول صدر بشارالاسد کی حمایت اور فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔
رپورٹس کے مطابق شیخ احمد حسون کو بشارالاسد کے وفادار مذہبی رہنماؤں میں شمار کیا جاتا تھا۔ وہ 2005 سے 2021 تک شام کے مفتی اعظم کے منصب پر فائز رہے۔
عرب میڈیا کے مطابق شام میں سابق حکومت سے وابستہ شخصیات کے خلاف عدالتی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک عدالتوں کی جانب سے 10 شخصیات کو سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔





