اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

0
135

اسلام آباد(طلوع نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ استفغار کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔

پشاور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔جہلم، سوات، راولپنڈی، شانگلہ، دیامر، پنڈدادنخان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ بالاکوٹ، باجوڑ، بٹگرام، مانسہرہ، دیر بالا اور مظفرآباد میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مزکر افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 223 کلو میٹر تھی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا