شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مجتبیٰ خامنہ ای

0
378

تہران: ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور حالیہ جنگ میں شہید ہونے والے تمام افراد کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے تحریری بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران شہید سپریم لیڈر کے راستے پر ثابت قدم رہے گا اور شہدا کے خون کا انتقام ہر صورت لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف ریاست نہیں بلکہ پوری ایرانی قوم کا عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان جرائم کے ذمہ دار افراد کی نشاندہی ہو چکی ہے اور وہ اپنے انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔ مجتبیٰ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ چاہے وہ خود موجود ہوں یا نہ ہوں، شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا وعدہ ضرور پورا ہوگا اور دنیا بھر کے آزاد انسان اس مقصد کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا